اہم خبریں

پاکستان کے معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے،رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے،آئی ایم ایف بجلی ،پیٹرول اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھ رہا ہے، عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو موقع سے پکڑا کیا گیاتھا،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شناختی کارڈ آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت ہے، کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کیلئے نادرا کارڈ ضروری ہوگیا ہے،فیصل آباد کے نادرا آفس کی استعداد کار کو 3سے4گنا بڑھا یا جا رہا ہے،علی پور بنگلہ میں بھی نادرا دفتر قائم کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تھوڑے عرصے کیلئے ہماری حکومت آئی،ان کا کہنا تھاکہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جا ری ہے، انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے،آئی ایم ایف بجلی ،پیٹرول اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھ رہا ہے،اسحاق ڈار نےبھی بڑے مشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہو اہے، عمران خان اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے،انہوں نےکہاکہ عمران خان ملک میں پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں،پروپیگنڈے سے عالمی اور ملکی سطح پر ملک کیلئے نقصان دہ ہے، ایسے شخص کو اس ملک پرمسلط کیا گیا جو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا نہیں سوچتا،انہوں نے کہاکہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو موقع سے پکڑا کیا گیاتھا، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان آڈیو ٹیپ کی فرانزاک کرانے کا چیلنج کریں۔

متعلقہ خبریں