اسلام آباد ( اے بی این نیوز )توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے غلطی ہوئی تو انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزاکیخلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت میں ریمارکس،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاسیشن کورٹ کے فیصلے میں بہت خامیاں ہیں جن کا سپریم کورٹ نے بھی نوٹس کیا ہے، سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ کیا ٹرائل کورٹ نے ہائی کورٹ کا آرڈر بھی نہیں مانا ،سیشن کورٹ کا رویہ ایسا تھا کہ ہائیکورٹ جو مرضی کہتی رہے ہم نہیں مانتے، کیا ٹرائل جج کا ایسا رویہ ٹھیک ہے ؟ یہ ہائی کورٹ نے دیکھنا ہے ،چیف جسٹس نے کہا آپ کہہ رہے شکایت دائرکرنے کااجازت نامہ قانون کے مطابق نہیں۔
