اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کرے گا، آج پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد کو ملاقات کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے ،پی ٹی آئی کاوفد اور جے یو آئی کا وفد 3 بجے الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کرے گا،الیکشن کمیشن 25 اگست کو شہبازشریف اور 29 اگست کو آصف زرداری سے مشاورت کیلئے دعوت نامہ بھجواچکا ہے۔















