اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی سفیر کی پاکستان میں آزادانہ انتخابات کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کہا مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ،امریکہ پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا،ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پرتبادلہ خیال کیاگیا۔















