اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا 25نئی ادویات رجسٹر ہوئیں ، انہیں کی قمیت طے کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ بات وائرل تھی کے ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں مختلف جان بچانے والی اداویات اور انجیکشن شامل تھے۔ واضح رہے کہ جن ادویات کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن وائرل تھا وہ ادویات ماریکٹ سے غائب ہیں ، میڈیکل سٹور مالکان سے منتیں کر کے دوائی ملتی ہے مریض کو ایک وقت کی دوا کے لیے میڈیکل سٹور کے سینکڑوں چکر لگانا پڑتے ہیں جبکہ ڈریپ نے شارٹیج کی خبریں غلط قرار دیدیا۔
