اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا،جہلم اور گجرات میں بارش کی وجہ سے جل تھل ہوگیا۔















