لندن(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے الزام عائدکیا ہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکے لیے سرگرم ہیں۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، وہ جانتے ہیں یہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے، نوازشریف نے کہاکہ اس شخص کے لیے چیف جسٹس اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔















