اہم خبریں

عارفوالا، پاکپتن اور بہاولنگر میں سیلاب نے تباہی مچادی

لاہور (  اے بی این نیوز      )عارفوالا، پاکپتن اور بہاولنگر میں سیلاب سے تباہی، مزید کئی علاقے زیرآب آگئے،سڑکیں ٹوٹنے کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، سیلابی پانی سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ و برباد ہو گئیں، ہزاروں لوگ نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل،دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، سیلابی ریلے نے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں اور مکانات تباہ کر دئیے، کیرتھر کینال میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا ،لکی غلام شاہ کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ،شہری اپنی مددآپ کے تحت شگاف پرکرنے میں مصروف،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے نے 58میڈیکل لگادیئے،15ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا

متعلقہ خبریں