اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا،سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔















