اہم خبریں

جوماں بچے کو دودھ نہیں پلاتی اسے سزا دی جائے، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین علماء کونسل طاہر اشرفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کا ساتھ دے کر ہم احسان نہیں کر رہے یہ ہماری ذمہ داری ہے،جہاں ہم سمجھیں گے اچھا کام نہیں ہو رہا وہاں ہم رہنمائی بھی کریں گے،ہمیں یہی نہیں معلوم کہ ہماری آبادی کتنی ہے،بنیادی حالات میں روزگار نہیں ہے،آج کے دور میں خوراک کے جو حال ہے بچیاں اتنی صحت مند نہیں ہیں کہ بریسٹ فیڈنگ کروا سکیں،قرآن و سنت کے ہر حکم میں افادیت ہے،بریسٹ فیڈنگ ماں اور بچے کی صحت کیلئے ضروری ہے،اگر ماںبچے کو دودھ نہیں پلاتی اس پر قانون بننا چاہیے *جوماں بچے کو کسی عذر کے بغیر دودھ نہ پلائے اسے سزا دی جائے ۔ صرف وزارت کا مشن نہیں یہ ایک قوم کا مشن ہونا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں آبادی پر ایک کمیٹی بنوائی تھی جو فائلوں کی نظر ہو گئی،ہمارے اداروں وزارت اور عوام میں ایک گیپ موجود ہے،جڑانوالہ واقعے کے بعد ایک ہائی پروفائل کمیٹی بنائی گئی،کل فوج اور قوم نے مل کر دنیا کا خطرناک ترین آپریشن کیا۔

متعلقہ خبریں