راولپنڈ ی (نیوزڈیسک)محکمہ صحت راولپنڈی نے میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹ کے 7 افسران کو نوکری سے برطرف کر دیا محکمہ صحت راولپنڈی کی جانب سے برطرف ہونے والے افسران میں 4 خواتین افسر بھی شامل گریڈ 17 کے 7 افسران کو ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق نے برطرف کیا ۔ڈاکٹر انصر اسحاق نے اپنی ریٹائرمنٹ کے دن ہی 7 افسران کو نوکریوں سے برطرف کردیا۔ نوٹیفکیشن میں ہمیں برطرف کرنے کے حوالے سے کوئی وجوہات شامل نہیں کی گئی، افسران نوکری کی بحالی کے حوالے سے تمام متعلقہ فارمز سے رجوع کریں گے۔ افسران ڈاکٹر انصر اسحاق صوبائی وزیر صحت کے دوست ہونے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹ افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن 18 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔
