اہم خبریں

اےایف ائی اے کی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی،1 لاکھ درہم سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملتان(نیوزڈیسک) اےایف ائی اے امیگریشن کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی1 لاکھ درہم کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی بعدازاں جانچ پڑتال پر مذکورہ نوٹ جعلی پائے گئےشارجہ جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں خالق نور، نور علی جان اور قاسم اللہ شاملگرفتار ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ملزمان فلائٹ نمبر 293 PK پر شارجہ کے لیے سفر کر رہے تھےملزمان پر شک گزرنے پر ایف ائی اے حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر روک کر تلاشی لی تو ایک لاکھ درہم (جعلی) برامد ہوئےملزمان نے جعلی کرنسی نوٹ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش کیملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ملتان سرکل منتقل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون خالد انیس نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی ایسی کاروائیوں کے لیے چوکس رہنے کی تاکید کی۔

متعلقہ خبریں