اہم خبریں

ملک بھر میں موسم گرم، شدید حبس ، کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا،اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ،اسلام آباد میں رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کاامکان ،محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ آ ج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بنوں،دالبندین، دادو،لاڑکانہ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسیمات حکام کا کہنا ہے اسلام آباد میں آج نمی کا تناسب 79 فیصد اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،

متعلقہ خبریں