راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 2 نئے مریض رپورٹ،محکمہ صحت مجموعی طور پر ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 101 ہو گئی، محکمہ صحت بے نظیر بھٹو ہپستال 12، ہولی فیملی ہسپتال 16 اور ڈی ایچ کیو میں 7 مریض لائے گئے،محکمہ صحت پوٹھوہار ٹاؤن، راول ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ڈھوک سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار۔چک جلال الدین، دھاماں سیداں، اڑیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے بھی ڈینگی وے متاثر ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں مقدمات درج کئے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 347 عمارتیں سیل قریباً 25 لاکھ روپے جرمانے کئے گئے، ڈپٹی کمشنر 3 ہزار مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنرشہری ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، محکمہ صحت کے مطابق نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی سینٹرز قائم۔ڈینگی سینٹرز پر مفت ٹیسٹ اور رہنمائی کی جارہی ہے۔
