اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا

اٹک(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔جیل ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانادیاجارہا ہے، روز مرہ کی بنیاد پر فروٹ بھی دیا جا رہا ہے،بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت دے دی گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شیونگ کٹ بھی فراہم کی گئی ہے تاہم انہوں نے استعمال نہیں کی جس باعث تاحال ان کی شیو بڑھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں