اہم خبریں

گندم کی قیمت 5 ہزار سے تجاوز، آٹے کی قیمتیں بھی بڑھنے کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک)اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خریدوفروخت دباؤ کا شکار۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5000روپے سے تجاوز کر گئی۔سرکاری گندم کی قیمت 3900 روپے فی من ہے۔نجی سیکٹر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ۔بیس کلوکا تھیلا 2940روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔پندرہ کلوگرام کا بیگ 2600روپے کا اور دس کلوگرام 1600روپے کا فروخت ہورہا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں