چلاس(نیوزڈیسک) دیامر کا سیاحتی علاقہ بابوسر میں ڈکیتی کی واردت،ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کیلئے سڑک کو پتھروں سے بند کررکھا تھا،جونہی گاڑی چلاس کی طرف مڑتےہوئے دیکھی تو ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائر کھول دیئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ روانہ ہوگئی ۔ بابوسر ٹاپ کے ایریا میں ڈکیتی کی کوشش بہادر ڈرائیور نے ناکام بنادی،ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کے لئے روڈ پر پتھر رکھ کر روڈ بند کر دیا تھا۔ ڈرائیور نے روڈ بند ہونے کے بارے میں جانتے ہوئے گاڑی واپس چلاس کیطرف موڑ دی۔گاڑی چلاس کی طرف مڑتے دیکھ کر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائر کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، جاں بحق شخص کی ڈیتھ باڈی ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈرائیور نےفائرنگ سے متاثرہ ٹائروں والی گاڑی قریبی ہوٹل پہنچا دی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پرروانہ،ابتدائی طور پر جاں بحق شخص کی شناخت پروفیسر حاجی رشید کے نام سے ہوئی۔ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ گاڑی میں جاں بحق شخص کے علاوہ متعدد مسافر مسمیان احتشام ولد اکرام الٰہی، سید انیس ولد سید محمدچو ساکنان شگر ، وایم سجاد ولد محمد نصیب خان اور عاصم حبیب رانا ولد حبیب عالم رانا بھی سوار تھے۔
