اہم خبریں

پولیس نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر کو گرفتار کرلیا

کراچی (نیوزدیسک)پولیس نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو عمران خان پر حملے کیخلاف شاہراہ فیصل پر احتجاج کی پاداش میں جناح ہسپتال سے حراست میں لے لیا۔راجہ اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا، گرفتاری کی خبر سنتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن آرٹلری میدان تھانے پہنچ گئے ۔گرفتاری کے دوران راجہ اظہر پر گولی لگنے کی افواہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تھانے پرپہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنےکےکوئی شواہد نہیں ملے، راجہ اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کےلگنےکا ہے، جناح اسپتال میں راجہ اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی،۔

متعلقہ خبریں