کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سے چوری شدہ موبائل کس ملک میں بیچے جاتے ہیں، پولیس کا حیرت انگریز انکشاف،گزشتہ سال 10 ہزار موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر کا سراغ لگا یا گیا تو معلوم ہوا کے 423 موبائل دبئی سے پاکستان آئے تھے جبکہ یہ وہی موبائل تھے جو پاکستان سے چوری کر کے باہر بجھوائے گئے تھے،ایسے موبائلز فون کا سراغ کراچی ساؤتھ،کیماڑی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں لگایا گیا،پاکستان میں ہی چھینے جانے والے موبائلز پہلے باہر پہنچائے گئے ، پھر وہاں سے پاکستان سمگل کیے گئے اس کے پیچھے ایک منظم گروہ کام کر رہا ہے جو پاکستان سے چوری شدہ موبائل کراچی کے ذریعے دبئی اور بلوچستان کے ذریعے افغانستان پہنچا کر وہاں کی مارکیٹوں میں فروخت کرتا ہے ۔
