اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کا ہم شکل اداکار سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ہم شکل اداکار سامنے آگیا ،لوگ بھی ایسی کاپی دیکھ کر سوچ میں پڑ گئے اور اداکار کے بارے میں جاننے کیلئے بے تاب ، یہ کوئی اور نہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ہر دل عزیز لیجنڈ اداکار سہیل احمد عرف (عزیزی) ہیں جنہیں نے کامیڈی ٹاک شوز کو عروج دیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایسا لگتا ہے مولانا فصل الرحمان کی دو تصویریں ہیں لیکن حقیقت ہیں کہ ان میں سے ایک لیجنڈ اداکار سہیل احمد ہیں جن کا ایسا گیٹ اپ عمران نواب نے کر کے عوام کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جس کو مداحوں نے سراہا اور خوب داد دی۔

متعلقہ خبریں