لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری ٹرمینل اور سوئی سدرن گیس کمپنی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا ہے۔اس حوالے سے عرفان کھوکھر نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کو خط لکھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے، ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود مگراتارنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
