اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی،لاہور،مری ،گلیات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا، اسلا م آباد کے بھی مختلف علاقوں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان جبکہ کوہاٹ، ملاکنڈ ، دیر، سوات، ایبٹ آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔















