اہم خبریں

سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حدنگاہ صفر ،موٹروے مختلف مقامات سے بند

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ،حدنگاہ صفر ہوگئی،حادثات سے بچنے کے لیے موٹروے مختلف مقامات سے بند شمالی علاقہ جات میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آبادموٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3، درکھانہ سےجڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5، شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کردیا گیا۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شمالی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،محکمہ موسمیات نے آج شمالی بلوچستان، خیبر پخونخوا اور گلگت میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں