سکردو(نیوزڈیسک)پاک فوج کا کوہ پیماؤں کیلئے ریسکیو آپریشن – بیشتر غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ 17 اگست 2023 کو 1 مقامی گائیڈ، 1 پولش جبکہ 4 برطانوی کوہ پیماؤں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر بری طرح پھنس گئی ۔4طانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا کے مقام جبکہ 1 پولش کوہ پیما بشمول مقامی گائیڈ کے۔ شگر کے مقام جو تقریباً سات ہزار فٹ کی بلندی پر ہے، سے ریسکیو کیا گیابرطانوی کوہ پیماؤں میں مسٹر جارج ہرسٹ، مسٹر ڈیوڈ کوپ، مسٹر سٹیفن ریان اور مسٹر ڈیرن کوربی شامل ہیں جبکہ پولش کوہ پیما کا نام مسٹر ایڈم ہے جو مقامی گائیڈ محمد اقبال کے ہمراہ تھے۔اطلاع ملنے پر پاک فوج کی طرف سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاتمام کوہ پیماؤں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ جن کو سانس لینے میں شدید دشواری کا مسئلہ تھاریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کیغیر ملکی کوہ پیما پاک فوج کے مشکور اور انکی کاوشوں کے معترف۔
