اہم خبریں

الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار نہیں، قوم سرکاری اداروں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکی، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمیشن کی 2 گھنٹےطویل ملاقات کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن الیکشن کمیشن نے کہاکہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے اگلےسال ہوں گےپیپلزپارٹی نےالیکشن90 دن کے اندر کرانےکامطالبہ کرکے سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے ایسے لگتا ہے صرف ن لیگ ہی الیکشن میں تاخیر کی حامی رہ جائے گی باقی سب پارٹیاں90 دن الیکشن کرانے پر اکھٹی ہو جائیں گی اور سپریم کورٹ کادروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ نگران کابینہ میں سے سوائے سرفراز بگٹی کے کسی کو نہیں جانتا اور نگران کابینہ صرف الیکشن کی نگران ہے لمبا چوڑا پالیسی ساز فیصلہ نہیں کرسکتی لوگ بچوں کو زہر دے رہے ہیں پھندے پر لٹک رہے ہیں نہ بجلی کے بل کے پیسے ہیں نہ آٹا خرید سکتے ہیں جڑانوالہ کے واقع نے دنیا میں پاکستان کو بہت رسوا اور بد نام کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مجرموں کو سخت سزا دی جائے 16 گرجا گھر جلے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی ۔غریب سیاسی ورکر کے بیوی بچے ملازم کو اُٹھانا ہو چادر چار دیواری کو نست و نابود کرنا ہو اور گھروں میں تشدد کرنا ہو تو ان کے دائیں ہاتھ کا کام ہےگیند سپریم کورٹ کے کورٹ میں چلی گئی ہے آئین اور قانون اور ملک کو بچانا ہے یا خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھانا ہے یہ فیصلہ سپریم کورٹ سے ہی ہو سکتا ہے لوگ مایوس ہوگئے ہیں اور ہمت ہار گئے ہیں اللہ تعالٰی پاکستان پر اور پاکستان کے لوگوں پر رحم فرمائے۔

متعلقہ خبریں