اہم خبریں

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال ، ہر طرف تباہی ، سینکڑوں لوگ پھنس گئے،30 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

قصور(نیوزڈیسک) سیلابی پانی نے ہر طرف تباہی مچا دی سینکڑوں لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے ، گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب۔ہیڈ گنڈا سنگھ پر پانی کی سطح 21.50 فٹ تک پہنچ گئی۔ہیڈ گنڈا سنگھ سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک جاری۔ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 31 ہزار 805 کیوسک ریکارڈ ۔ہیڈ اسلام سے پانی کا اخراج 30 ہزار 142 کیوسک کیا جا رہا ہے۔ میلسی سائفن پر پانی کی آمد 41 ہزار 403 کیوسک ریکارڈ،میلسی سائفن سے پانی کا اخراج 41 ہزار 403 کیوسک کیا جارہا ہے۔ہیڈ سلیمانکی ۔ دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونا شروع،دریائے ستلج میں پانی کی امد 63635 اور اخراج49918 کیوسک ہے ہیڈ سلیمانکی ۔ دریا کے کنارے محکمہ ایریگیشن کے بنائے گئے بند انتہائی خستہ عوام الناس کا سرکاری بندوں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ ،اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے بند مضبوط نہ کیے تو تباہی پھیل سکتی ہے۔دریائے ستلج کے کنارے دھرنگا بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،ہیڈ سلیمانکی ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ڈیکلیئر کر دیا گیا،ہیڈ سلیمانکی دریائے ستلج گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا اخراج 145856 ہزار کیوسک ہو گیا،دریائے ستلج ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا لیول 21.40 ہو گیا،دریائے ستلج میں پانی کی سطح تیزی کے ساتھ بڑھنے لگی ،دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ سے 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ، سیلابی پانی نے ہر طرف تباہی مچا دی سینکڑوں لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، 30 دیہاتوں کا زمینی رابطہ مکمل منقطع قصور کھیتوں اور گزرگاہوں میں 6 سے 7 فٹ پانی جمع قصور ستلج سے ملحقہ دیہاتوں میں بجلی کا مکمل بریک ڈاون قصور درجنوں دیہاتوں کے مکین گھروں تک محصور ھوگئے 1988 کے بعد قصور کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا سیلابی ریلہ ھے علاقہ مکین قصور اہم سرکاری عمارات، سکولز ، بنیادی مرکز صحت سمیت دیگر عمارات مکمل پانی میں ڈوب گئے۔ قصور دریائے ستلج میں پانی کی سطح تیزی کے ساتھ بلند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین خوف کا شکار کیکر پوسٹ پر پانی کہ سطح 13 فٹ جبکہ تلوار پوسٹ پر 23 فٹ ھوگئی دریائے ستلج میں 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں