اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کےبیٹے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے سلیمان شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور پیش ہوئے۔کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے کے وکیل نے دو ہفتوں کا وقت مانگ لیا، عدالت نے انتباہ کیا کہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔