اہم خبریں

عام انتخابات 90 روز میں ہی ہوں گے،خرم دستگیر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما خرم دستگیر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں ہی ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میںانہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن 90 دن میں حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کرائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر اب تک کوئی پابندی نہیں، جب حکومت میں تھے تب بھی پابندی نہیں لگائی۔ان کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں پُر تشدد واقعات میں شامل افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں