اہم خبریں

سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان شیرعالم محسو د انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ، سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان شیرعالم محسود انتقال کرگئے ۔ مشیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت شیر عالم محسود کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔ مشیر امور کشمیر نے کہا کہ شیر عالم محسود کی وفات سے دلی صدمہ پہنچا ہے ،شیر عالم محسود انتہائی بےباک، ایماندار اور نڈر افسر تھے ۔دوران سروس ان کے کردار کو انتہائی مثالی پایا،اللہ تعالیٰ شیر عالم کو محسود کی مغفرت کرے ،اللہ تعالیٰ شیر عالم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،اللہ تعالیٰ شیر عالم محسود کے خاندان کو غم کے اس موقع پر صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین

متعلقہ خبریں