لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ،آئندہ ہفتے اہم کیسز سماعت کے لیےمقرر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کےخلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر مشتمل 3رکنی فل بینچ9جنوری کوسماعت کرے گا
پرویز الہی کوڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں5رکنی لارجربینچ 11جنوری کوسماعت کرے گا pic.twitter.com/3qMEfC6b3m
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) January 7, 2023
دوسری جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کےخلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر مشتمل 3رکنی فل بینچ9جنوری کوسماعت کرے گا ۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کوڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں5رکنی لارجربینچ 11جنوری کوسماعت کرے گاواضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرر کھا ہے۔