لاہور ( اے بی این نیوز )استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی پیٹرول و ریلوے کے کرایوں میں اضافے پر سخت تنقید، انہوں نے کہا کہ مہنگائی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شہری تلملا اٹھا،غریب سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے،مہنگائی کی انتہا ہو چکی، پہلے سے عذاب میں مبتلا عوام کی سانسیں بند ہو ر ہی ہیں،لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو لوگوں کا جینا مشکل ہو جائے گا،پچھلی دونوں حکومتوں نے پانچ سال ضائع کر دیے ہیں،مزید تباہی ہو رہی ہے،گزشتہ حکومتیں اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے غریب عوام کا سوچتی تو آج حالات مختلف ہوتے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے شمار اضافہ ہو جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے،مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا ایک ایک نوالہ چھین لیا ہے۔