اسلام آباد (اے بی این نیوز )انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کر کے الیکشن کمیشن آئین شکنی کر رہا ہے، قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے 6 دن گزر گئے مگر الیکشن کمیشن خواب خرگوش میں ہے، پیپلزپارٹی کے رضا ربانی الیکشن کمیشن حکام پر برس پڑے کہا عام انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی تاخیر کے وفاق کیلئے سنگین نتائج ہوں گے ،ذمہ دار الیکشن کمیشن ہو گا















