اہم خبریں

کروڑوں مالیتی جعلی فائلوں کی فروخت کا معاملہ ، سی ڈی اے افسران کیخلاف گھیرا تنگ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیپٹل ڈیویلپمنٹاتھارٹی کی جعلی فائلوں کی فروخت ہونے کا معاملہ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر لیا۔ ایف آئی اے نے ون ونڈو سیل ، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ،اسٹیٹ اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران سے انکوائری کی ۔متعلقہ افسران سے انکوائری میں بڑے بڑے عہدوں ہر براجمان افراد کے نام سامنے آ گئے۔ ایف آئی اے نے ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور چیئرمین سی ڈی اے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔، ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے چیئرمین سے ڈیپارٹمینٹل انکوائری اور فراڈ سے براہ راست مستفید ہونیوالے افسران کے حوالے سے بھی پوچھ گیچھ کی، ذرائع ممبر اسٹیٹ سے بھی افسران کی ملی بھگت سے تیار ہونیوالی جعلی فائلز کے حوالے سے سوالات کئے، ذرائع کے مطابق سی ڈی اے افسران نے پراپرٹی ڈیلرز کی ملی بھگت سے پچاس سے زائد جعلی فائلیں  فروخت کی تھیں جس میںکروڑوں روپوں کی جعلی فائلز تیار کرکے الاٹیز کو تاحال قبضہ نہیں دیا گیا۔ جعلی فائلز ڈی 12، آئی الیون، آئی14 اورآئی 13 سیکٹر کے حوالے سے تیار کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں