اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر،14 اگست پرکشمیری نوجوانوں کی پاکستانی پرچم کو سلامی کی ویڈیو وائرل

مقبوضہ کشمیر (نیوزڈیسک)14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کشمیری نوجوانوں کی پاکستانی پرچم کو سلامی کی ویڈیو وائرل ۔ کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے پاکستان کے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔ کشمیری نوجوان پاکستان کا قومی پرچم تھامے کھڑے ہیںجبکہ کشمیری نوجوان کا کشمیری اور اردو زبان میں پاکستانی اور آزادکشمیر کے عوام کیلءے پیغام ، ہم پچھہترسال سے پاکستان کا 14 اگست مناتے آ رہے ہیں۔ ایک کشمیری نوجوان کا اظہار خیال ، ہماری آرزو ہے کے پاکستان کے ساتھ ملیں۔ کشمیری نوجوان ، 15 اگست کشمیر میں ہمیشہ یوم سیاہ کے طور منایا جاتا ہے۔ اورآئندہ بھی بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ، کشمیری نوجوان ، ہم آزادی کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں