اہم خبریں

روسی پیٹرول کم فرنس آئل زیادہ نکلا،بڑی آئل ریفائنریز کا پروسیسنگ کرنے سے انکار

کراچی (نیوزڈیسک)خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل نکلنے لگا، پاکستان ریفائنری نے روسی تیل پروسیس کرنے سے انکارکردیا،پاکستان کیلئے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔۔روسی تیل سے فرنس زیادہ اورپٹرول کم بن رہا تھا۔پاکستان ریفائنری ذرائع کیمطابق فرنس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہوگیا. روسی تیل سے مٹی کا تیل اور جہازوں کیلئے جیٹ فیول ن ہونے کے برابر ہے .پاکستان ریفائنری نے سابق وزیر مملکت مصدق ملک کے اصرار کے باوجود سارے روسی تیل کی ریفائننگ سے معذرت کر لی ۔ ایک بڑی ریفائنری نے روسی تیل ریفائننگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ۔ روسی خام تیل کے 2 جہاز 11 اور 26 جون کو کراچی پورٹ پراتارے گئے تھے جس کے بعد اب تک کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا ۔

متعلقہ خبریں