اہم خبریں

پولیس کا لال حویلی پر کریک ڈائون ،جشن آزادی سمیت قیمتی سامامان اٹھا کرلے گئے،ویڈیو جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات لال حویلی سمیت میرے بھائیوں ،بہنوں کے گھر پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا۔ ملازموں اور ڈرائیوروں کیساتھ کیمرے کو ساتھ لے گئے پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا پولیس گھر کا قیمتی سامان تلاش کرتی ہے گھر سے کیمرے، موبائل،لیپ ٹاپ لے گئے مجھ پر پہلے دہشتگردی کا حملہ ہو چکا ہے اگر اب کوئی حملہ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی میں پچاس سال سے جشن آزادی منا رہا ہوں لال حویلی سے لائوڈ سپیکر اور دیگر سامان لے گئے پولیس کا اتنا بڑا آپریشن میں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا ہم اپنا جلسہ راجہ بازار،کمیٹی چوک یا چاندنی چوک کرینگے۔ فائنل اعلان دوپہر کو کرینگے شہداء،غازیوں اور قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرینگے یہ احتجاجی جلسہ نہیں ہے یہ مجھ سے بات کریں کہ جشن آزادی منانا جرم ہے عوام مہنگائی سے کر گئے ہیں انکو استحکام چاہیے ریاست عوام کا نام ہے ہر تین گھنٹے بعد ویڈیو پیغام جاری کرونگا۔ راولپنڈی کے لوگ تیار رہیں۔ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا۔ ہم نے9مئی کے واقعات کی نا صرف مذمت کی بلکہ اس کیخلاف آواز بھی اٹھائی۔ پوری کوشش کرونگا رات جہاںسے خطاب کرنا ہوا کرونگا۔

متعلقہ خبریں