اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما ء سابق وزیرمملکت فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نام پر تحفظات تھے اور نہ ہی اعتراض تھا،نجی ٹی وی سے بات چیت میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو اختیار دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ انوار الحق کاکڑ کا کوئی حلقہ نہیں ، ان کا فیلڈ پالیٹکس سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے بھاگنا نہیں چاہیے، ہمیں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے،انہوں نے کہاکہ کمیٹی کو بائی پاس کر کے بل پاس کیے گئے، بلوں کو عجلت میں پاس کیا گیا،اب بل پاس کیے ہیں تو بھگتیں گے۔
