اہم خبریں

مدارس کے بینک اکائونٹس کھولنے پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ، ایکٹ میں ترمیم ، رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے اہم مطالبات تسلیم کرتے ہوئے دینی مدارس کے بینک اکائونٹس کھولنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے دینی مدارس کے رہنمائوں نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے رہنماں نے اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کیا۔وزیراعظم سے دینی مدارس کے رہنمائوں کی ملاقات میں طے پایا کہ رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21 کا اضافہ کیا جائے گا۔رجسٹریشن ایکٹ میں اس ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو ترمیم کا مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ملاقات میں دینی مدارس کے بینک اکانٹس کھولنے پر عائد غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں