چکوٹھی (نمائندہ خصوصی) سیز فائر لائن چکوٹھی کے نواحی علاقہ درہ کھلانہ کا ایک ایسا گھر جہاں دیار غیر سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار چھوٹے بھائی چوہدری منیر بلہوٹ کی موت کی خبر سن کر بڑا بھائی خوشی محمد بلہوٹ بھی چھوٹے بھائی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا یوں دو سگے بھائی اس دنیا سے رخصت ہو گئے منیر بلہوٹ بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں کام کر رہے تھے چند دن قبل اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انکی موت واقع ہو گئی جن کی ڈیڈ باڈی آج ہفتہ کو آبائی گاؤں لائی گئی جہاں انکی نماز جنازہ کے بعد سپر خاک کیا جائے گا منیر بلہوٹ کے بڑے بھائی خوشی محمد بلہوٹ جوکہ پہلے ہی سے ہارٹ کے مریض بتائے جاتے ہیں چھوٹے بھائی کی وفات کا سن کر صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ روز آبائی گھر درہ کھلانہ کے مقام پر وہ بھی اس دنیا سے چل بسے جن کی نماز جنازہ آج کھلانہ درہ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا چھوٹے بھائی کی ڈیڈ باڈی آج پہنچی ایک دن کے وقفے کے بعد چھوٹے بھائی کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی خوشی محمد ہنس مکھ خوش اخلاق مہمان نواز شخص تھے ہمیشہ انکے چہرے پر مسکراہٹ چھائی رہتی تھی دو سگے بھائیوں کی موت درہ کھلانہ ویلی کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشکبار ہے مرحوم دونوں بھائیوں کے والد محترم جو کہ ضعیف العمر خود عرصہ سے بیمار بستر پر ہیں دو جواں سال بیٹوں کی موت پر مزید صدمے کا شکار ہیں۔