اہم خبریں

انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی پریشانی نہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ اس سے متعلق جلداپنی سیاسی و قانونی حکمت عملی طے کرے گی اور قانونی ماہرین سے بھی اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی،اسحاق ڈار نے کہاکہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے باہمی مشاورت سے کرنا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے عام انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔ صدر کی دستخط شدہ سمری کے بعد انتخابات کے لیے 90 دن ہیں، الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ کب تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرتا ہے، کوشش کی جائے تو مارچ سے پہلے یہ تمام عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو بھنور سے نکال کر لائے ہیں، ملک دوبارہ اس بھنور میں چلا جائے ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ خبریں