کھڑی شریف ،منگلا( نمائندگان) اوصاف منگلا واپڈا کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری بہت سارا علاقہ صاف ہو گیا کیکر اور شیشم کے لاکھوں روپے کے قیمتی درخت کاٹ لیے گئے تفصیلات کے مطابق منگلا واپڈا کے جنگلات لال بادشاہ دربار اور دو نہروں کے درمیان لگے قیمتی درخت مافیا نے صاف کر دیے واپڈا کے اپنے ملازمین اور پرائیویٹ لوگوں نے جنگلات کا صفایا کردیا چند ملازمین کا گروہ اس دھندے میں ملوث ہے جو سرکاری گاڑیوں پر کاٹی گئی لکڑ لا کر مختلف جگہوں پر فروخت کرتا ہے جبکہ قیمتی شیشم اور کیکر کے درخت مختلف آراء مشینوں پر لاکھوں روپے میں فروخت کر دیے جاتے ہیں شیشم کی لکڑی تین ہزار سے چار ہزار روپے فی فٹ فروخت کر دی جاتی ہے واپڈا کے چند افسران اس کام میں ملوث ہیں جو اپنا چائے پانی لے کر ان ملازمین کو کھلی چھٹی دیتے ہیں جو سرکاری گاڑیوں پر لاد کر قیمتی لکڑی فروخت کر دیتے ہیں دوسری جانب پرائیویٹ افراد بھی اس کام میں ملوث ہیں ان چوروں نے جنگلات کا صفایا کر دیا ہے ادارہ تحفظ ماحولیات میرپور اس معاملے پر خاموش ہے اور واپڈا منگلا کے ذمہ داران بھی ذرائع کے مطابق جڑی کس میں واپڈا کے جنگلات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے واپڈا منگلا کے ذمہ داران نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے سیکورٹی کے چند اہلکار بھی اس کام میں ملوث ہیں