اہم خبریں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اربوں روپے سے زائد کے واجبات کی ریکوری میں ناکام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیاں 6 کھرب 53 ارب روپے سے زائد کے واجبات کی ریکوری میں ناکام ،فیسکو 2 ارب روپوں سے زائد کی رکوری کرنے میں ناکام، دستاویز کے مطابق گیپکو 11 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کی رکوری کرنے میں ناکام رہی،حیسکو ایک کھرب 39 ارب روپے کے واجبات رکور نہ کرسکا ،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی 32 کروڑ 53 لاکھ روپے ریکور کرنے میں ناکام رہا ،لیسکو 31 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رقم ریکور کرنے میں ناکام رہا ،میپکو 1 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول نہ کرسکا ،پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی 2 ارب 27 کروڑ روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام درہا۔کیسکو کے واجبات 4 کھرب 60 ارب 95 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ،کیسکو اپنے واجبات وصول کرنے میں ناکام،ٹیسکو 4 ارب سات کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ خبریں