اٹک (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عمران خا ن سے اٹک جیل میں ملاقات کی ہے ،یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی،ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ملاقات ختم ہونے کے بعد سابق وزیرِ اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی واپس روانہ ہو گئیں۔اس سے قبل بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکا رکھا گیا تھا۔
