اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نئی مردم شماری پر انتخابات کیلئے تذبذب کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر عام انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگ لیے ،انتخابی ادارہ 2017والی مردم شماری پر 3ماہ میں انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے ،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئی مردم شماری پر الیکشن کی صورت میں انتخابات تاخیر کاشکارہوسکتے ہیں،نئی مردم شماری پر الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں لازمی ہوتی ہیں،الیکشن کمیشن کے مردم شُماری سے متعلق دو اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہوچکے۔















