اہم خبریں

پنجاب کی سیاست میں نیا بحران ، عمران خان نے ترپ کا پتہ کھیل دیا، انقلابی فیصلہ، پر ویز الہٰی بھی نا خوش

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر عمران نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے۔پارٹی 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا عمل یقینی بنائے۔پارٹی ارکان اسمبلی میں مزید نہیں رہنا چاہتے اور اگر اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر ہمارے ایم پی ایز مستعفی ہوجائیں گے۔عمران خان سے پارٹی لیڈر شپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جبکہ عمران خان نے صوبائی اور مرکزی لیڈرشپ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا،عمران خان کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مزید 2 آزاد ارکان اسمبلی سے حمایت کے لیے بات چیت چل رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ کپتان کے اس فیصلے سے پرویز الہیٰ بھی مطمئن نہیں کیونکہ وہ کہہ چکے ہیں پیجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کو ئی ضرورت نہیں۔اس اعتبار سے پنجاب کی سیات میں نیا بحران پیدا ہو نے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں