اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو کل (بدھ کو)دوپہر 2 بجے پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے۔
