کراچی ( نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آٹےکی بڑھتی ہو ئی ناقابل برداشت قیمتوں کے کلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی اور حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرے اتنی زیادہ مہنگائی برداشت نہیں کی جا سکتی،عوام نے کہا کہ اگر حکومت مہنگائی کنٹرول نیں کر سکتی تو کم از کم الیکشن قبل از وقت کرادے کیونکہ ملک کو درپیش حالت کو کنٹرول کرنا اس حکو مت کے بس کی بات نہیں، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ،شہریوں کا کہنا ہے کہ 150 روپے کلو آتا مل رہا ہے، غریب لوگ ہیں روز کماتے ہیں، اتنی مہنگائی میں کوئی کسی سے پوچھنے والا نہیں ہے، ہم روزانہ 400 سے 500 کماتے ہیں، گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ آٹا سستا کیا جائے، اتنی مہنگائی میں ہم کیا کریں۔گھوٹکی میں آٹا نایاب ہوگیا ہے، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کر کے گھنٹا گھر چوک پر دھرنا دے دیا۔ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، خدارا عوام پر رحم کیا جائے۔ آٹا 140 روپے کلو ہوگیا ہے جس سے مزدور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ مہنگائی مارچ کی قیادت کیلئے حیدرآباد پہنچ گئے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ جب 55 روپے کلو آٹا تھا تو انہیں مہنگائی نظر آتی تھی، اس حکومت نے مہنگائی میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ ایک بار الیکشن میں آجاؤ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔اس موقع پر موجود حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ریلی پاکستان کے مجبور عوام کی جنگ ہے، یہ جنگ زندگی اور موت کی جنگ ہے۔ یہ بے شرم اور بے حیا لوگ مہنگائی مارچ کرتے تھے۔نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں سستے آٹے کی فراہمی کے دوران خواتین آپس میں گھتم گتھا ہوگئیں، ایک خاتون کو آٹے کا تھیلہ ملا تو دیگر خواتین بھی جھپٹ پڑیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صرف 40 تھیلے فراہم کیے جاتے ہیں جو ناکافی ہے۔ انتظامیہ غریب عوام کو باعزت طریقے سے سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔کندھ کوٹ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔