اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کا ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔محکمہ ریلویز نے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا کام تیز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ سورسنگ کا مقصد کیرج فیکٹری کی استعداد اور صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ آؤٹ سورس کرنے سے ٹرین آپریشنز اور کیرج فیکٹریز کے اخراجات کم ہونگے ۔کیرج فیکٹری میں ایم ایل 1 منصوبے کیلئے تیز رفتار بوگیاں بنائی جائیں گی۔مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کو سونپا جائےگا ۔ کیرج فیکٹری میں سالانہ 120 بوگیاں بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھایا جائیگا ۔ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی بنیاد پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی لائی جائے گی ۔















