اہم خبریں

عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقلی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر ،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے،درخواست چئیر مین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتہ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذاتی معالج، اہلخانہ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے،درخواست میں استدعا، اٹک جیل آر ڈبلیو پی میں نظربندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست گزار کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔ حراست کے دوران جیل کے قوانین کے مطابق جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، درخواست گزار کو اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے

متعلقہ خبریں