اہم خبریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایف آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پربڑی کارروائی ، انتہائی مطلوب دہشتگرد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔احسان الحق نامی دہشتگردبیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کے باعث امیگریشن حکام نے باآسانی سراغ لگالیا،ملزم کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو انتہائی مطلوب تھا، ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی۔اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

متعلقہ خبریں